۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ علی یاسین رئیس نشست علمای صور

حوزہ/ انجمن اسلامی فلسطین کے سربراہ شیخ سعید قاسم نے علمائے صور لبنان کے سربراہ شیخ علی یاسین سے ملاقات کی ہے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، انجمن اسلامی فلسطین کے سربراہ شیخ سعید قاسم نے علمائے صور لبنان کے سربراہ شیخ علی یاسین سے ملاقات کی ہے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، دونوں رہنماؤں نے حلول ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے عالم اسلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال ماہ مبارک رمضان کی ایک الگ صورتحال ہے ، لوگوں کو اقتصادی اور صحت کے بحرانوں کا سامنا ہے ، لہذا قرب الٰہی حاصل کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر عوامی خدمت ،امداد رسانی میں مصروف عمل رہے اور اجتماعی یکجہتی کو معاشرے میں فروغ دیں۔

شیخ قاسم اور شیخ یاسین نے حزب اللہ کی طرف سے لبنان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد لبنان بحرانوں سے نجات حاصل کرے گا اور نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

دونوں لبنانی علماء نے زور دے کر کہا کہ جس قدر صورتحال خراب ہو جائے گی بحرانوں میں اضافہ ہو جاتا ہے،مسئلہ فلسطین  ہر حالت میں باقی اور زندہ رہنا چاہئے کیونکہ یہ مسئلہ اہم اور بنیادی مسائل میں سے ایک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .